the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ممبئی ، 7 مئی (یو این آئی) بالی ووڈ کے مشہور و معروف اداکار پریم چوپڑا کو رشی کپور کی موت کا شدید صدمہ ہے۔

پریم چوپڑا نے بتایا کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے وہ رشی کپور کی آخری وداعی میں نہیں جاسکے اور اس بات کا انہیں افسوس ہے۔
پریم چوپڑا نے کہا ’’میں نے نیتو کو فون کیا تھا ۔
وہ اور رنبیر بہت ہی بہادری سے اس معاملے کو لے رہے ہیں۔
انہوں نے کہا ’’سوچئے اس کے بارے میں رشی دو سال سے بیمار تھے۔
لیکن ہاں میں ان سے ملا تھا، جب وہ امریکہ سے اپنا علاج کراکر واپس لوٹے تھے۔
اس دن یعنی 23 ستمبر 2019 کو میری سالگرہ تھی اور وہ میرے گھر آئے تھے۔
اس کے بعد میں ان سے ملنے ان کے گھر گیا تھا ۔
وہ



بہتر دکھائی دے رہے تھے اور انہوں نے مجھے بتایا کہ کینسر کے بارے میں فکر کرنے کی کوئی بات نہیں ہے ، وہ ٹھیک ہوگیا ہے۔
لیکن پھر انہوں نے کہا کہ ان کی قوت مدافعت کم ہوگئی ہے اور انہیں آرام کی ضرورت ہے۔
اس کے بعد انہیں نمونیا ہوگیا اور وہ اسپتال میں داخل ہوگئے‘‘۔

پریم چوپڑا نے کہا ’’یہ ایک بہت بڑا نقصان ہے۔
وہ میرے بہت قریب اور نہایت ذہین اداکار تھے۔
چیزوں کے بارے میں ان کی اپنی سوچ تھی۔
انہوں نے کبھی اپنی بات کو نہیں دبایا بلکہ اپنے خیالات بیباکی سے رکھتے تھے۔
بعض اوقات لوگ ان کی بات کو غلط سمجھ لیتے تھے۔
لیکن پھر بعد میں واپس آکر بتاتے کہ انہیں رشی کی سوچ سمجھ آگئی ہے‘‘۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.