the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ر وتے ہوئے آتے ہیں سب ہنستا ہوا جو جائے گا...
ممبئی، 16 مئی (یو این آئی) بالی وڈ کے مشہور ہدایت کار پرکاش مہرا نے 1973 میں ریلیز اپنی سپر ہٹ فلم ’زنجیر‘ میں امیتابھ بچن کو ایک روپیہ سائننگ اماؤنٹ دیا تھا ۔
اس فلم سے امیتابھ بچن اینگری ینگ مین اور سپر اسٹار بن کر ابھرے۔

13 جولائی 1939 کو اترپردیش کے بجنور میں پیدا ہوئے پرکاش مہرہ اپنے کیریئر کے ابتدائی دور میں اداکار بننا چاہتے تھے۔
ساٹھ کی دہائی میں اپنے اسی خواب کو پورا کرنے کے لئے وہ ممبئی آ



گئے۔
انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز فلم اجالا اور پروفیسر جیسی فلموں سے کیا۔

سال 1968 میں آئی فلم حسینہ مان جائے گی بطور ہدایتکار پرکاش مہرہ کی پہلی فلم تھی۔
اس فلم میں ششی کپور نے دوہرا کردار ادا کیا تھا۔
1973 میں فلم زنجیر نہ صرف پرکاش مہرا کےلئے بلکہ امیتابھ بچن کے کیریئر کے لئے بھی سنگ میل ثابت ہوئی۔
بتایا جاتا ہے دھرمیندر اور پران کے کہنے پرپرکاش مہرا نے امیتابھ کوزنجیر میں کام کرنے کا موقع دیا تھا اور اس کے لئے سائننگ اماؤنٹ ایک روپیہ دیا تھا۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.