: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
ممبئی، 26 اکتوبر (یو این آئی) ہندی اور بنگالی فلموں کے مشہور اداکار پر دیپ کمار کو ایک ایسے اداکار کے طور پر یاد کیا جاتا ہے جنہوں نے 1950 اور 60 کی دہائی میں اپنے تاریخی کرداروں کے ذریعہ ناظرین کو محظوظ کیا اس زمانے میں فلم سازوں کو اپنی فلموں کے لئے جب بھی کسی بادشاہ، شہنشاہ، پرنس یا نواب کے کردار کی ضرورت ہوتی
تھی تو دو پر دیپ کمار کو یاد کیا کرتے تھے ان کی دلکش اداکاری سے آراستہ فلم انار کلی ،تاج محل، بہو بیگم اور چتر لیکھا جیسی بے شمار فلموں کو ناظرین آج بھی نہیں بھولے ہیں۔
مغربی بنگال میں 4 جنوری، 1925 کو ایک برہمن خاندان میں شیل بناولی عرف پر دیپ کمار کی پیدائش ہوئی۔ وہ بچپن سے ہی فلموں میں اداکاری کرنے کا خواب دیکھا کرتے تھے۔