: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
ممبئی،25فروری(ایجنسی)اداکارہ پرینیتی چوپڑا ہالی ووڈ فلم کے ریمیک میں کام کرنے والی ہیں۔
پرینیتی ان دنوں اپنی آنے والی فلم "کیسری"کو لے کر سرخیوں میں ہیں۔ فلم میں ان کے ساتھ اکشے کمار کی جوڑی نظر آئے گی۔ یہ فلم 21مارچ کو ریلیز ہوگی۔ اسی دوران پرینیتی کے مداحوں کے لئے ایک اچھی خبر سامنے آئی ہے۔
پرینیتی کے پاس اس وقت تین پروجیکٹ ہیں جو الگ
الگ زونر کی فلم ہے۔ اس میں سے ایک ہے " The Girl On The Train دی گرل آن دی ٹرین" کی ریمیک۔ سال 2016میں ریلیز ہوئی تھریلر فلم دی گرل آن دی ٹرین کی ریمیک بننے والی ہے جس کےلئے پرینیتی کو کاسٹ کیا گیا ہے۔ اس فلم میں پرینیتی مرکزی کردار میں نظر آنے والی ہیں۔ یہ فلم رلائنس اینٹرٹینمنٹ کے بینر کے تحت بنے گی جس کی ہدایت ربھو داس گپتا کے ذریعہ کی جائےگی۔ فلم "دی گرل آن دی ٹرین" پالا ہاکنس کے ناول دی گرل آن دی ٹرین پر مبنی ہے۔