ممبئی، 10 مئی (یو این آئی) بالی ووڈ اداکارہ نور افتحی نے ہندوستانی فوج کو اصل ہیرو قرار دیتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔
نور افتحی نے ملک کی حفاظت میں بہادری، قربانی اور حوصلے پر فوجیوں کو سلام پیش کیا۔
نورا فتحی نے اپنی انسٹا گرام اسٹوری کے ذریعے ہندوستانی مسلح افواج کا
شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے انسٹا گرام پوسٹ پر لکھا، پیارے ہندوستانی فوجیوں، میں ان مشکل حالات میں آپ کی غیر متزلزل ہمت، قربانی اور لگن کے لیے آپ سب کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرنا چاہوں گی۔
ہندوستان کی سلامتی اور خود مختاری کو یقینی بنانے کے لیے آپ کی مسلسل کوششوں کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔