: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
ممبئی، 26 ستمبر (یواین آئی) بالی ووڈ کی تین اداکاراؤں دیپیکا پاڈوکون، شردھاکپوراور سارا علی خاں کے ممبئی فلم سٹی میں ڈرگس معاملے سے جڑے ہونے کے الزامات کے سلسلے میں زبردست سیکورٹی انتظام کے دوران سنیچر کو یہاں نارکوٹس کنٹرول بیورو (این سی بی) کے دفترمیں تفتیش کی گئی۔
جون میں بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت کے خودکشی کے بعد ڈرگس کے معاملے
میں درج کیس کے سلسلے میں اداکاراؤں دیپیکا، شردھا اور سارا علی خان سے این سی بی نے پوچھ تاچھ کی۔
دیپیکا کوجہاں کولابہ کے گیسٹ ہاؤس میں بلایاگیا وہیں شردھا اورسارا سے جنوبی ممبئی کے بلارڈ اسٹیٹ میں واقع جانچ ایجنسی کے زونل دفتر میں پوچھ تاچھ کی گئی۔ دونوں این سی بی دفتر میں سلامتی کے جامع انتظام کئے گئے تھے اور راستے میں کئی رکاوٹیں بنائی گئیں تھیں۔