the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کے خیال میں سیاست میں ریٹائرمنٹ کی عمر ہونی چاہیے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ممبئی/16فروری(ایجنسی) پلوامہ میں ہوئے حملے کو لیکر کئی سیاسی لیڈرس اور فلمی اسٹار اور کوئی اپنے اپنے بیان دے رہا ہے اس درمیان نوجوت سنگھ سدھو نے بھی بیان دیا ہے جو انکے کے لیے کافی مہنگا پڑ گیا- ذرائع کے حوالے سے خبریں آرہی ہیں کہ اس بیان کے بعد سدھو کو کپل شرما شو سے نکال دیا گیا ہے ۔ بتایا یہ بھی جارہا ہے کہ جلد ہی اس کا باضابطہ اعلان کردیا جائے گا ۔

سدھو نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ آپ اس حملہ کیلئے پورے ملک کو ذمہ دار نہیں ٹھہراسکتے ہیں ۔ پورے



ملک یا کسی ایک کو اس کا قصوروار ٹھہرانا مناسب نہیں ہے ۔ لوگوں نے سدھو کے اس بیان کو پاکستان کی طرفداری کے طور پر لے لیا اور سوشل میڈیا پر ہنگامہ ہوگیا ۔ سدھو کے اس بیان کے وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر سدھو کو کپل شرما کے شو سے نکالنے کا مطالبہ تیز ہوگیا ۔


سدھو کے خلاف لوگوں میں غصہ کا عالم یہ تھا کہ مداح کپل شرماکو کہہ رہے تھے کہ وہ شو سے سدھوکو باہر کریں یا پھر ان کے شو کا بائیکاٹ کردینا چاہئے ۔ ٹی وی کے سب سے زیادہ ٹی آر پی والے اس شو کے شائقین میں غصہ دیکھ کر چینل والوں نے سدھو کو اس شو سے نکالنا ٹھیک سمجھا ۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.