ممبئی، 29 جولائی (یو این آئی) بالی ووڈ کے تجربہ کار اداکار نصیر الدین شاہ چھوڑے پر دے پر بھارت رتن ایوارڈ یافتہ اور وژنری صنعت کار جہانگیر رتن جی دادا بھائی ٹاٹا (جے آرڈی ٹاٹا ) کا کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔
جے آرڈی ٹاٹا کے 121 ویں یوم پیدائش پر آلمائٹی موشن پکچر اور امیزون ایم ایکس پلیئر نے
سامعین کے سامنے اپنی آنے والی سیریز میڈ ان انڈیا۔ اے ٹائٹن اسٹوری کی پہلی جھلک پیش کی۔
اس سیریز میں تجربہ کار اداکار نصیر الدین شاہ جے آرڈی ٹاٹا کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ اس متاثر کن کہانی کو پر بھلین سندھو ( بانی، آلمائٹی موشن پکچر ) نے پروڈیوس کیا ہے، جس کے ہدایت کار روبی گریوال ہیں اور کہانی کرن و یاس نے لکھی ہے۔