the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

ممبئی،7جنوری(یواین آئی)مشہور اداکارہ نندا نےاپنی دلکش اداؤں سے تقریباً تین دہائی تک شائقین کا دل جیتا ہے لیکن بہت کم لوگ یہ بات جانتے ہوں گے کہ وہ فلم اداکارہ بننے کے بجائے فوج میں جانا چاہتی تھیں۔ ممبئی میں 8جنوری 1939 کو نندا کی پیدائش ہوئی ۔
ان کے گھر فلمی ماحول تھا۔ ان کے والد ماسٹر ونایک مراٹھی تھیئٹر کے مشہور مزاحیہ اداکار تھے اس کےعلاوہ انہوں نے کئی فلمیں بھی بنائیں تھیں۔

ان کے والد چاہتے تھے کہ نندا فلم انڈسٹری میں اداکارہ بنیں لیکن اس کے باوجود نندا کی دلچسپی اداکاری کی طرف نہیں تھی۔ نندا عظیم مجاہد آزادی سبھاش چندر بوس سے بے حد متاثر تھیں اور ان کی ہی طرح فوج میں جاکر ملک کی حفاظت کرنا چاہتی تھیں۔

ایک دن کا واقعہ ہے کہ جب نندا پڑھائی میں مصروف تھیں تب ان کی ماں نے ان کے پاس آکر کہا ’تمہیں اپنے بال کٹوانے ہوں گے،کیونکہ تمہارے پاپا چاہتے ہیں کہ تم ان کی فلم میں لڑکے کا رول اداکرو۔ ‘ماں کی یہ بات سن کر نندا کو بہت غصہ آیا۔ پہلے تو انہوں نے بال کٹوانے کےلئے صاف منع کردیالیکن ماں کے سمجھانے پر وہ اس بات کےلئے تیار ہوگئیں۔
اس فلم کے بننے کے دوران نندا کے سر سے باپ کر سایہ اٹھ گیا اور وہ فلم بھی ادھوری رہ گئی۔ رفتہ رفتہ خاندان کی معاشی حالت خراب ہونے لگی۔ صورتحال اتنی ابتر ہوگئی کہ گھر اور کار تک بیچنے کی نوبت آگئی۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/

اوپینین پول

مہاراشٹرا حکومت نے ممبئی میں مالز ، ملٹی پلیکسز اور ریستوراں کو 24x7 کھلے رہنے کی اجازت دی ہے۔ کیا حیدرآباد میں بھی ایسا ہونا چاہئے؟

ہاں
نہیں
ضرورت نہیں
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2020 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.