ممبئی، 30 جولائی (یو این آئی) نامور بالی ووڈ اداکارہ ممتاز آج 78 برس کی ہو گئیں۔
ممتاز کی پیدائش 31 جولائی 1947 کو ممبئی میں ہوئی۔
محض 12 سال کی عمر میں انہوں نے فلم انڈسٹری با نے فلم انڈسٹری میں قدم رکھا۔
ساٹھ کی دہائی میں ممتاز نے کئی اسٹنٹ فلموں میں دارا سنگھ کی ہیروئن کا کردار ادا کیا۔
سال 1965 میں ممتاز کے فلمی کیریئر کی ایک اہم فلم میرے صنم ریلیز ہوئی۔
اس میں ممتاز منفی کردار میں نظر آئیں۔
اس فلم کا گانا یہ ہے ریشمی زلفوں کا اندھیرا نہ گھبرایئے،
جسے آشا بھوسلے نے گایا تھا اور اوپی نیئر
نے کمپوز کیا تھا، ان دنوں سامعین میں بہت مقبول ہوا تھا۔
سال 1967 میں ریلیز ہونے والی فلم پتھر کے صنم کا شمار ممتاز کی اہم فلموں میں کیا جاتا ہے۔
ممتاز نے اس فلم میں منوج کمار اور وحیدہ رحمن کے ساتھ مرکزی کردار ادا کیا۔
فلم میں بھی ان پر ایک آئٹم سانگ اے دشمن جان فلمایا گیا تھا جو شائقین میں کافی مقبول ہوا تھا۔
سال 1967 میں ممتاز کے کریئر کی اہم فلم رام اور شیام ریلیز ہوئی جو بطور مرکزی اداکارہ ان کی پہلی سپر ہٹ فلم ثابت ہوئی۔