: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
سری نگر،23 فروری (یو این آئی) سری نگر کے فتح کدل سے تعلق رکھنے والے ایک کاریگر نے اپنے پسندیدہ بالی ووڈ ادا کار کو تحفہ پیش کرنے کے لئے اپنی کمائی صرف کرنے کے بجائے اپنے ہنر اور تخلیقی صلاحیتوں کی جلوہ نمائی کی ہے محمد حسین بٹ نامی کاریگر نے بالی ووڈ ادا کار سلمان خان، جن کا وہ سخت پرستار ہے، کو بطور تحفہ پیش کرنے کے لئے اپنے ہاتھوں سے خالص سلک کا ایک قالین تیار کیا ہے جس پر انہوں نے سلمان خان کی
تصویر بنائی ہے۔
موصوف کاریگر کو یہ قالین تیار کرنے کے لئے چھ ماہ لگ گئے جس پر انہوں سلمان خان کی، سرخ اور سیاہ رنگ کی نصف آستینوں والی قمیض پہنے، تصویر بنائی ہے اور اس قالین کا سائز ڈھائی فٹ مربع ہے۔
کشمیر کی تاریخ میں غالباً پہلی بار ایسا ہوا ہے کہ کسی کشمیری نے بالی ووڈ کے کسی ادا کار کےتئیں اپنی بے پناہ محبت کے اظہار کے لئے قالین بنایا ہو جس پر اس فلمی ستارے کی تصویر بنائی گئی ہو۔