the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ممبئی، 15جون (ایجنسی) بہترین اداکار کا قومی ایورارڈ حاصل کرنے کے لئے فن کاروں کو جہاں کئی برس کا وقت لگ جاتا ہے وہیں متھن چکروتی ان چند اداکاروں میں شامل ہیں جنہیں اپنی پہلی ہی فلم کے لئے یہ ایوارڈ مل گیا تھا۔

1976میں ریلز ہوئی فلم ’Mrigaya مرگیا‘ بطور ادا کار متھن چکرورتی کے فلمی کیریر کی پہلی فلم تھی۔ فلم میں انہوں نے ایسے سنتھالی نوجوان ’مرگیا‘ کا کردار اداکیا جو انگریزحکومت کے ذریعہ اپنی بیوی کے جنسی استحصال کے خلاف آواز اٹھاتا ہے۔ فلم میں ان کی شاندار اداکاری کے لئے انہیں قومی ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔

کولکتہ میں



16جون 1952کو پیدا ہوئے متھن چکرورتی (اصل نام) گورانگ چکرورتی نے گریجوئیشن کی تعلیم کولکتہ کے مشہور اسکاٹش چرچ سے مکمل کی۔ متھن چکرورتی اپنی زندگی کے شروعاتی دور میں بائیں بازو نظریات سے کافی متاثر رہنے کی وجہ سے نکسلزم سے وابستہ رہے لیکن اپنے بھائی کی بے وقت موت سے انہوں نے نکسلزم کا راستہ چھوڑ دیا اور پنے فلم انسٹی ٹیوٹ میں داخلہ لے لیا۔

فلم ’مرگیا‘ کی کامیابی کے باوجود متھن چکرورتی کو بطور اداکار کام نہیں مل رہا تھا۔
بھروسہ تو سبھی دیتے لیکن انہیں کام کرنے کا موقع کوئی نہیں دیتا تھا۔ اس درمیان متھن چکرورتی کو دو انجانے، پھول کھلے ہیں گلش گلشن جیسی کچھ فلموں میں چھوٹے کردار اداکرنے کا موقع ملا لیکن ان فلموں سے انہیں کوئی خاص فائدہ نہیں ہوا۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.