حیدر آباد ، 10 مئی (یو این آئی) تاریخی شہر حیدر آباد آج رات ایک عالمی جلوے کا گہوارہ بن گیا، جب کچی باولی اسٹیڈیم کی فضاؤں میں مس ورلڈ 2025 کی رنگارنگ افتتاحی تقریب کا باوقار انعقاد عمل میں آیا۔
یہ تقریب نہ صرف حسن کی عالمی نمائندہ
حسیناؤں کے استقبال کا مظہر بنی ، بلکہ تلنگانہ کی تہذیبی جھلک، لوک رنگ ، اور فنون لطیفہ کا ایک دلکش آئینہ بھی ثابت ہوئی۔
وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کے تصوراتی ویژن کی روشنی میں ترتیب دی گئی اس شام نے ثقافت اور خوبصورتی کے امتزاج کو نئی بلندی عطا کی۔