the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی۔ ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے تیز گیندباز محمد شمی پر ان کی بیوی نے ایکسٹرا میریٹل افئیرس کا الزام لگایا ہے۔ شمی کی بیوی حسین جہاں نے اپنے فیس بک پیج پر واٹس اپ اور میسینجرز کے کچھ اسکرین شاٹس شیئر کرتے ہوئے دعوی کیا کہ شمی کے کئی خواتین کے ساتھ ناجائز تعلقات ہیں۔ حسین جہاں نے فیس بک پیج  پر ڈالے گئے پوسٹ میں شمی پر ان سے مار پیٹ کرنے کے بھی الزام لگائے ہیں۔ حالانکہ، ابھی یہ واضح نہیں ہو پایا ہے کہ یہ پوسٹ انہوں نے خود ڈالے ہیں، یا پھر سے ان کا اکاؤنٹ ہیک کر لیا گیا ہے۔

اس فیس بک اکاؤنٹ پر اس سلسلے میں سب سے پہلا پوسٹ پیر کی رات کو ڈالا گیا، جس میں ایک لڑکی کی دو تصاویر ڈالتے ہوئے لکھا گیا کہ اس لڑکی کا نام **** ہے، یہ ناگپور میں رہتی ہے، کوئی انہیں جانتا ہے؟ اس کے بعد انہوں نے مبینہ طور پر شمی کی وہاٹس ایپ چیٹ کے اسکرین شاٹ اور اس لڑکی کی تین تصاویر



شئیر کیں۔ اس میں لکھا گیا ہے۔

حسین جہاں کے فیس بک پوسٹ کا سلسلہ یہیں نہیں رکا۔ اس کے بعد انہوں نے ایک دوسری لڑکی کی تصویریں اور وہاٹس ایپ چیٹ کا اسکرین شاٹ ڈالتے ہوئے لکھا کہ یہ پاکستان کے کراچی میں رہتی ہے۔ میرے شوہر سے اس کی باتیں دیکھو۔ شرم ۔ حیا بیچ دی ہے۔

اس کے بعد ایک دوسری لڑکی کے ساتھ شمی کی دو تصویریں شئیر کرتے ہوئے حسین جہاں نے لکھا کہ یہ جموں و کشمیر کے سانبا میں رہتی ہے اور یہ بھی شمی کی گرل فرینڈ ہے۔ اس کے بعد اپنے آخری پوسٹ میں فیس بک میسینجر پر ہوئی مبینہ چیٹ کے چھ اسکرین شاٹس ڈالتے ہوئے لکھا ہے، 'شمی حرکت۔

خبر لکھے جانے تک حسین جہاں کے فیس بک اکاؤنٹ پر یہ سارے پوسٹ موجود تھے۔ وہیں، اس بارے میں نہ تو حسین جہاں اور نہ ہی شمی سے رابطہ ہو پایا ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.