the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کون سی کرکٹ ٹیم برطانیہ میں کھیلی جانے والی موجودہ پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز جیتے گی؟

انڈیا
انگلینڈ
کہہ نہیں سکتے
ممبئی، 30 جولائی (یو این آئی) منداکنی کی پیدائش 30 جولائی 1969 کو میرٹھ میں اینگلو انڈین خاندان میں ہوئی ان کے والد جوزف برطانوی نژاد تھے اور ماں مسلمان تھیں  منداکنی کے بچپن کا نام یاسمین جوزف تھا انہوں نے اپنے کیئریر کی شروعات 1985 میں ریلیز فلم بنگلہ فلم انتاریر بھالوباشا سے کی تھی منداکنی نے 1985 میں فلم میرا ساتھی سے بالی ووڈ میں بھی قدم رکھا حالانکہ یہ فلم باکس آفس پر بری طرح ناکام رہی اسی سال منداکنی کی فلم رام تیری گنگا ریلیز ہوئی اس فلم کے بعد منداکنی نے بالی ووڈ میں اپنی ایک خاص شناخت قائم کی۔
اس فلم میں اپنی بہترین کارکردگی کے لئے انہیں بہترین فلم فیئر ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔

رام تیری گنگا میلی کے بعد منداکنی نے جال، لوہا، ڈانس ڈانس، جیتے ہیں شان سے ، کمانڈو، تیزاب اور جانباز جیسی کئی فلموں میں کام کیا۔
انہوں نے 1996 میں فلم زور دار میں آخری بار کام کیا۔
اس دوران منداکنی کا نام انڈر ورلڈ ڈان داؤد ابراہیم کے ساتھ لیا جانے لگا۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2021 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.