ممبئی ، 9 جولائی (یو این آئی) کلیم پروڈکشن کی فلم مہاوتار نرسمہا کاٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔ ہو مبلے فلمز کے مہاوتار نرسمہا کا ٹریلر ہندوستانی تاریخ کی ایک اہم کہانی کو شاندار انداز میں پیش کیا گیا
ہے۔
پروڈیوسر شلپا دھون نے کہا، اب گرجنے کا وقت آگیا ہے ! پانچ سال کی سخت محنت کے بعد ، ہم سری نرسمہا اور سری و راہا کی عظیم کہانی کو دنیا کے سامنے لانے کے لیے تیار ہیں۔ ہر فریم ، ہر لمحہ ، ہر دل کی دھڑکن اس الہی کہانی کو زندہ کرنے میں لگی ہوئی ہے۔