امپھال، 23 جولائی (یو این آئی) ہندوستان کے سب سے با اثر تھیڑ ہدایت کاروں اور ڈرامہ نگاروں میں سے ایک رتن تھیام کا آج انتقال ہو گیا۔ وہ 77 سال کے تھے۔
جدید ہندوستانی تھیڑ کی عظیم ہستی اور " تھیٹر آف روٹس تحریک کے ایک اہم ستون سمجھے جانے والے، مسٹر تھیام کا ڈرامائی فنون میں
تعاون تقریباً پانچ دہائیوں پر محیط ہے۔
انہوں نے یہاں رمس اسپتال میں آخری سانس لی۔
مسٹر تھیام نے 1987 سے 1989 تک نیشنل اسکول آف ڈرامہ (این ایس ڈی) کے ڈائریکٹر اور بعد میں 2013 سے 2017 تک اس کے چیئر مین کے طور پر خدمات انجام دیں۔
وہ سنگیت ناٹک اکادمی کے وائس چیئر مین کے عہدے پر بھی فائز رہے۔