: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
کولکتہ، 27 مئی (ذرائع) مغربی بنگال سے جمعہ کو ایک اور افسوسناک خبر سامنے آئی ہے۔ کولکتہ میں ایک اور ماڈل آج شہر کے پٹولی علاقے میں واقع اپنی رہائش گاہ پر مردہ پائی گئی، تین دنوں میں ایسا دوسرا واقعہ ہے۔ اس کے ساتھ ہی گزشتہ 15 دنوں میں 3 اداکاراؤں اور ماڈلز نے خودکشی کر لی ہے۔ اطلاع ملنے کے بعد پولس
معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔
متوفی اداکارہ منجوشا نییوگی کی والدہ نے بتایا کہ وہ دو روز قبل اپنی قریبی دوست اور ماڈل بدیشا ڈی مجمدار کی موت کے بعد ڈپریشن میں چلی گئیں۔ برائیڈل میک اپ فوٹو شوٹ میں ایک مقبول چہرہ، بدیشا مجمدار بھی بدھ کی شام کولکتہ کے دم دم علاقے میں اپنے کرائے کے اپارٹمنٹ میں مردہ پائی گئیں۔