the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ممبئی،16جولائی(ایجنسی)مشہوراداکارہ کٹرینہ کیف کا کہنا ہے کہ کامیابی کی ضمانت کوئی نہیں دےسکتا اور کامیابی کو دل سے نہیں لگانا چاہئے۔ کٹرینہ نے سال 2003 میں ریلیز ہوئی فلم بوم سے بالی ووڈ میں اپنے کریئر کی شروعات کی تھی۔ انہیں فلم انڈسٹری میں آئے ہوئے 16سال ہوچکے ہیں۔

اپنے اس لمبے کریئر میں انہوں نے ہر طرح کی فلمیں کی ہیں اور اسی طرح کامیاب اور ناکامی دونوں کا سامنا کیا ہے۔ انہوں نے کہا’’کامیابی کی ضمانت کوئی بھی نہیں دے سکتا ہے۔  میرا خیال ہے کہ کامیابی کو اپنے سر پر نہ چڑھنے دیں اور اسے دل سے بھی نہ



لگائیں۔

کٹرینہ نے اپنے اب تک کے کریئر کو خوبصورت بتایا۔کٹرینہ نے کہا،’’یہ ایک شاندار سفر رہاہے،بہت زیادہ مشکل محنت ،لیکن شائقین سے ڈھیر سارا پیار بھی۔ میں ماضی کے بارے میں سوچنے کے بجائے آگے دیکھنا زیادہ پسند کرتی ہوں اور یقین کرتی ہوں کہ ابھی بھی نمبر 1 ہونا باقی ہے۔ مجھے میلوں کا راستہ طے کرنا ہے۔ کئی طرح کے کرداروں کو ادا کرنے کی کوشش اور بہتر بننے اور ہر فلم کے ساتھ سخت محنت کرنے کا ارادہ ہے۔

آج کٹرینہ کی سال گرہ ہے ۔ اس سال ان کی سپرہٹ فلم بھارت ریلیز ہوئی ہے اور وہ روہت شیٹی کی فلم سوریہ ونشی میں اکشے کمار کے ساتھ کام کررہی ہیں۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.