ممبئی 24 جون (یو این آئی) بالی ووڈ میں کرشمہ کپور کا ایک ایسی اداکارہ کے طور پر شمار کیا جاتا ہے جنہوں نے اداکاراؤں کو فلموں میں روایتی طور پر پیش کئے جانے کے طریقوں کو تبدیل کرنے کی طرف اپنی اداکاری سے ناظرین کے درمیان اپنی خاص شناخت بنائی۔
ممبئی میں 25 جون 1974 کو پیدا ہونے والی کرشمہ کو اداکاری کے فن وراثت
میں ملی۔ ان کے والد رندھیر کپور اداکار جبکہ ماں بیتا جانی مانی فلم اداکارہ تھیں۔ کرشمہ نے بطور اداکارہ اپنے فلمی کیریئر کے آغاز سال 1991 میں آئی فلم "پریم قیدی سے کیا۔
نوجوان محبت کی کہانی پر بنی اس فلم میں ان کے ہیرو کے کردار ہریش نے نبھایا۔
فلم باکس آفس پر ہٹ ثابت ہوئی۔
ساتھ ہی کرشمہ کی اداکاری کو بھی سراہا گیا۔