نئی دہلی/8نومبر(ایجنسی) بالی ووڈ اداکارہ کرشمہ کپور نے فلموں کو تو کافی عرصہ پہلے ہی الوداع کہہ دیا ہے لیکن وہ پھر بھی کسی وجہ سے سرخیوں کا حصہ بنتی رہتی ہیں. کئی بار اپنی تصویروں کی وجہ سے تو کبھی کسی اور وجہ سے وہ سرخیوں میں رہتی ہیں- حالانکہ کہ اس بار وہ اپنی کسی تصویر نہیں بلکہ کسی اور وجہ سے
سرخیوں میں ہے انکے مبینہ بوائے فرینڈ سندیپ کا انکی بیوی سے طلاق ہوگیا ہے.
ذرائع ابلاغ کی رپورٹوں کے مطابق، کرشمہ دہلی کے صنعت کار سندیپ کو ڈیٹ کررہی ہیں- سندیپ اور انکی بیوی نے 2010 میں طلاق کی عرضی ڈالی تھی جس پر اب 7 سال بعد باندرہ فیملی کورٹ نے مہر لگائی ہے- دونوں نے ایک دوسرے کو آپسی اتفاق سے طلاق دیا ہے.