the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ممبئی، 16 مارچ (یو این آئی) بالی وڈ اداکارہ کرینہ کپور کا کہنا ہے کہ فلموں کے پیش نظر اپنے بے باک فیصلے سے بہت خوش ہیں کرینہ کپور خان نے سال 2000 میں ریلیز فلم ’رفیوجی‘ سے اپنے سنے کیرئیر کا آغاز کیا تھا ۔
اپنے کیرئیر کے دوران انہوں نے کئی ہٹ فلمیں دی ہیں اور کئی فلاپ رہی ہیں۔
کرینہ نے اپنی ناکامیوں کے بارے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بیشک میں نے غلط فلمیں کی ہیں لیکن وہ سب میری پسند تھیں۔
انہوں نے کہا کہ بھلے ہی انہوں نے غلط فلمیں کی ہیں لیکن وہ اپنے بے باک فیصلے سے خوش ہیں میں پیچھے مڑ کر بھی دیکھتی ہوں لیکن مسلسل آگے بڑھ رہی ہوں ، میں ایسی ہی ہوں، شاید



میں نے چند غلط فلمیں کی ہیں لیکن وہ سبھی میری فلمیں ہیں اور پسند بھی۔

کرینہ نے کہا مجھے لگتا ہے کہ آج میں جو بھی ہوں وہ ناکامیوں نے ہی بنایا ہے ۔
اگر آپ شکست کے لئے تیار نہیں ہیں تو آپ کے لئے بالی وڈمیں کوئی جگہ نہیں ہے۔
آج میں اس مقام پر ہوں جہاںمیں کسی بھی چیز کے لئے تیار ہوں۔

حال ہی میں کرینہ کی فلم ’انگریزی میڈیم‘ بھی ریلیز ہوئی ہے ۔ جلد ہی وہ عامر خان کے ساتھ فلم ’لال سنگھ چڈھا‘ میں دکھائی دیں گی۔ علاوہ ازیں وہ کرن جوہر کی فلم ’تخت‘ میں عالیہ بھٹ، رنویر سنگھ، جھانوی کپور، وکی کوشل ۔ بھومی پیڈنیکر اور انل کپور کے ساتھ نظر آئیں گی۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.