: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
ممبئی ، 18 جون (یو این آئی) بالی وڈ کےمشہور فلم ساز کرن جوہر نے اپنے والد یش جوہر کی یاد میں یش جوہر فاؤنڈیشن لانچ کیا ہے۔
کرن جوہر نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے یش جوہر فاؤنڈیشن کے بارے میں معلومات دیتے ہوئے لکھا ’’یہ میرے ناقابل یقین والد کی یاد میں اور ان کی میراث کو آگے بڑھانے کے لئے محبت سے لبریز ایک سچی کوشش ہے۔
"
کرن جوہر نے لکھا مجھے یش جوہر فاؤنڈیشن کا
افتتاح کرتے ہوئے فخر محسوس ہورہا ہے جسے انڈین انٹرٹنمنٹ انڈسٹری میں لوگوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کے مقصد سے قائم کیا گیا ہے جبکہ ہم نے انٹرٹنمنٹ انڈسٹری میں لوگوں اور ان کے اہل خانہ کی زندگی کو بہتر بنانے والے طویل المدتئ مستقل منصوبوں پر عمل درآمدکا آغاز کیا ہے، ہم نے یہ بھی یقینی بنایا ہے کہ جاری عالمی وبا کورونا کے اثرات سے نمٹنے میں ان کی مدد کرنے کے لئے فوری حل فراہم کیے جارہے ہیں۔