نئی دہلی/8اکتوبر(ایجنسی) حال ہی میں مشہور کامیڈین اور اداکار کپل شرما نے اپنے ٹیوٹر اکاؤنٹ پر یہ اعلان کیا ہے کہ وہ جلد ہی اپنے شو "دی کپل شرما شو" کولیکر واپس آرہے ہیں، اب کپل سے جوڑی ایک ایسی خبر آئی ہے کہ جسے سن کر کپل کے فینس کو دوگنی خوشی ہوگی، میڈیا میں آرہی خبروں کے مطابق جلد ہی کپل شرما اپنی گرل فرینڈ ginni-chatrath گیننی چترتھ سے شادی کرنے والے ہیں.
انگریزی اخبار ممبئی مرر نے کپل کے دوست کے حوالے سے یہ خبر دی ہے کہ کپل اس سال کے آخر میں اپنی گرل فرینڈ سے شادی کرنے جارہے یہں، شادی انکے ہوم اسٹیٹ پنجاب میں ہوگی.