the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

ممبئی، 4 اگست (ایجنسی) بالی وڈ اداکارہ کنگنا رنوت تمل ناڈو کی سابق وزیراعلی اور اداکارہ آنجہانی جے للتا کی بایو پک کے لئے تمل سیکھیں گی۔

کنگنا جلد ہی جے للتا کے کردار کے لئے تیاریاں شروع کرنے جا رہی ہیں اور وہ اس فلم کے لئے تمل سیکھنے کی بھی کوشش کریں گی۔ اس فلم کی شوٹنگ میسور میں شروع ہوگی۔ اس کے بعد چنئی اور ممبئی میں بھی فلم کی شوٹنگ ہوگی۔ اس فلم کا نام تھلائیوی ہوگا اور اس فلم کو ہندی کے ساتھ تمل اور تیلگو میں بھی ریلیز کیا جائے گا۔

کنگنا جلد ہی اپنے رول کی تیاریوں کے لئے منالی پہنچ رہی ہیں جہاں فلم کے میکرس اس فلم کی شوٹنگ اگست کے آخر میں شروع کریں گے۔ دوسری جانب گیری اولڈمین جیسے انٹرنیشنل پروفیشنلس کو بھی میک اپ اور پروسٹھیٹکس کے لئے اس فلم سے وابستہ کیا جاسکتا ہے۔ ہدایت کار ایل وجے اس پروجیکٹ کو اکتوبر میں فلور پر لے جانے کی کوشش میں ہیں۔ کنگنا کے لئے آئرن لیڈی آف انڈیا جے للتا کا کردار کافی چیلنجنگ ہونے والا ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/

اوپینین پول

کیا آرٹیکل 370 کو ختم کرنے کے بعد' مرکز جموں وکشمیر میں امن لا سکتا ہے؟

ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2019 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.