: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
ممبئی/12جنوری(ایجنسی) مشہور اداکارہ کاجول 'سوچھ عادت سوچھ بھارت'کی برانڈ امبیسڈر بن گئی ہے۔
کاجول 'سوچھ عادت سوچھ بھارت'پہل کی ایڈووکیسی امبیسڈر مقرر ہوئی ہیں۔ کاجول نے ٹویٹر کے ذریعہ لوگوں سے صاف صفائی کو آگے بڑھانے اور وزیراعظم
نریندر مودی کے 'سوچھ بھارت ابھیان' میں تعاون کرنے کی اپیل کی۔
کاجول نے کہا،' ہندوستانی یونی لیور کی پہل 'سوچھ عادت سوچھ بھارت:ہاتھ منہ بم' کےلئے ایڈووکیسی امبیسڈر کے طورپر منتخب کیا جانا اعزاز کی بات ہے۔ میں لوگوں سے صاف صفائی کے تئیں بیداری پھیلانے اور بہترکل کی بنیاد رکھنے میں تعاون کرنے کی اپیل کرتی ہوں۔