: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
ممبئی، 30 مارچ ( یواین آئی) بالی وڈ کے سپر اسٹار امیتابھ بچن کی سپر ہٹ فلم کالیا کا ریمیک بنایا جا سکتا ہے ۔ بالی ووڈ میں ریمیک فلموں کا چلن صفر پر ہے ۔
امیتابھ کی فلم شہنشاہ کے ریمیک زیر غور ہے ۔ ابھی امیتابھ کی ایک اور سپر ہٹ فلم کالیا کا ریمیک بنائے جانے پر غور کیا جا رہا ہے ۔ سنہ 1981 میں ٹِینو انند کی ہدایت کاری میں بنی فلم کالیا میں امیتابھ بچن، پروین بابی، امجد خان اور پران نے اہم کردار
نبھایا تھا ۔
فلم کا یہ ڈائیلاگ ’ ہم بھی وہی جو کسی کے پیچھے نہیں کھڑے ہوتے ہیں، جہاں کھڑے ہوتے ہیں لائن وہیں سے شروع ہوتی ہے‘ آج بھی مقبول ہے ۔ ٹِینو آنند نے کہا کہ کئی فلم ڈائریکٹروں نے مجھ سے کہا کہ مجھے کالیا کا ریمیک بنانا چاہیے لیکن میں ابھی ’شیور‘ نہیں ہوں کہ میں اس فلم کا ریمیک بناؤں گا یا پھر اس فلم کے رائٹس کسی دوسرے کو دے دوں گا ۔ کئی ڈائریکٹر اس فلم کو بنانے میں دلچسپی ظاہر کر رہے ہیں ۔