: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
جے پور/17اپریل(ایجنسی) راجستھان کی جودھپور ضلع اور سیشن عدالت نے فلم اداکار سلمان خان کے ذریعہ داخل عرضی پر سماعت کرتے ہوئے آج انہیں غیرممالک جانے کی اجازت دے دی۔جج رویندر جوشی نے فلم اداکار سلمان کی طرف سے داخل عرضی کی سماعت کرتے ہوئے انہیں نیپال"کناڈا اور یو ایس اے جانے کی اجازت دے دی۔ عدالت نے اپنے حکم میں کہاکہ انہیں یہ بتانا ہوگا کہ وہ کب اور کہاں جائیں گے اور کتنے وقت
میں واپس آئیں گے۔
اس معاملہ میں سلمان کے وکیل نے اپنی عرضی میں کہا کہ فلموں کی شوٹنگ کے لئے انہیں غیرممالک جانا ضروری ہے اور چونکہ انہوں نے عدالت کی ہدایات پر پوری طرح عمل کیا ہے ایسے میں انہیں باہر جانے کی اجازت دی جانی چاہئے۔