: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
ممبئی، 8 اکتوبر (یو این آئی) بالی وڈاداکارہ اوربونی کپور کی بیٹی جھانوی کپور پردہ سمیں پر بامبے گرل کا کردار نبھا سکتی ہیں۔
جھانوی ، گونجن سکسینہ کی سوانح پر مبنی ’دی کارگل گرل‘، تخت، دوستانہ 2، روح افزا جیسی مشہور فلموں میں نظر آئیں گی۔ اس کڑی میں ایک اور فلم ’بامبے گرل‘ بھی شامل ہوگئی ہے ۔ اس فلم میں جھانوی اپنے والد بونی کپور کے پروڈکشن کے بینر تلے کام کریں گی۔
بونی
کپور اور پروڈیوسر مہاویر جین ایک ساتھ مل کر دو نسلوں کے فرق کو دکھانے والی فلم ’بامبے گرل بنارہے ہیں جس میں جھانوی اہم کردار نبھائیں گی۔ اس فلم میں جھانوی ایک باغی نوجوان لڑکی کے کردار میں دکھائی دیں گی ۔ اس فلم کو کلب 60 کے مشہور فلمساز سنجے ترپاٹھی نے لکھا ہے جو اس کی ہدایت کاری کی ذمہ داری بھی نبھائیں گے۔ یہ فلم دو نسلوں کے سوچ کے فرق کو دکھانے کے ساتھ ساتھ ان کے درمیان رشتوں کی ڈور مضبوط کرنے کا پیغام بھی دے گی۔