: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
ممبئی، 26 ستمبر (یو این آئی) بالی ووڈ کے کنگ خان شاہ رخ خان کی فلم جوان نے دنیا بھر میں 1000 کروڑ روپے کمالیے ہیں۔ ایٹلی کی ہدایت کاری میں بننے والی شاہ رخ خان کی جوان 7 ستمبر کو ریلیز ہوئی تھی۔ جوان نے کئی فلموں کے ریکارڈ بھی توڑ دیے ہیں۔ ہندوستان میں
جو ان کا کل بزنس 560 کروڑ روپے سے تجاوز کر گیا ہے۔ جوان نہ صرف ہندوستان بلکہ بیرون ملک میں بھی خوب دھوم مچارہی ہے۔ فلم جوان نے دنیا بھر میں 1000 کروڑ روپے سے زیادہ کی کمائی کرلی ہے۔