: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
ممبئی/9فروری(ایجنسی) گلوکار سونونگم کے ذریعہ تقریباً ایک سال قبل مساجد پرنصب لاؤڈاسپیکر پر دی جانے والی اذان دینے کے بارے میں ایک متنازع بیان کی نغمہ نگار جاوید اختر نے حمایت کی ہے اور کہا کہ مسجد ہی نہیں بلکہ دیگر عبادت گاہوں پر لاؤڈاسپیکر نصب نہیں کیے جانے چاہئے ۔ایک ٹویٹ کے ذریعہ انہوں نے یہ باتیں کہیں ۔
جاوید اختر نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ 'سونو نگم نے مسجد پر
لاؤڈاسپیکر نصب کیے جانے پر جو بیان دیا ،اس سے میں اتفاق کرتا ہوں،مسجد ہی نہیں بلکہ رہائشی علاقوں میں واقع دیگر مذہبی مقامات پر لاؤڈاسپیکر نصب نہیں کیے جانے چاہئے اور ان کی اجازت نہیں دی جانا چاہئے '۔
Javed Akhtar
@Javedakhtarjadu
This is to put on record that I totally agree with all those including Sonu Nigam who want that Loud speakers should not be used by the mosques and for that matter by any place of worship in residential areas .