the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے

کیا یہ امیتابھ بچن ہیں؟

Fri 16 Mar 2018, 12:07:54
کیا آپ نے بالی وڈ فلم ’ٹھگز آف ہندوستان‘ امیتابھ بچن میں کا نیا انداز دیکھا ہے؟ ان کا وہی انداز جو گذشتہ کچھ دنوں سے انڈیا میڈیا میں سٹریم اور سوشل میڈیا میں دکھایا جارہا تھا۔

اگر آپ کا جواب ہاں ہے تو ’ٹھگز آف ہندوستان‘ کے انداز کے نام پر آپ کی نگاہوں کو ’ٹھگ‘ لیا گیا ہے۔

گذشتہ کچھ دنوں سے آنکھ پر پٹی باندھے اور چشمہ لگائے جس تصویر کو امیتابھ بچن کا نیا انداز بتایا جا رہا تھا وہ امیتابھ بچن نہیں ہیں۔

تصویر میں دکھ رہے افغانستان پناہ گزیں شبوز ہیں۔ یہ تصویر معروف فوٹو گرافر سٹیون میکلی نے پاکستان میں بنائی تھی۔ سٹیون میکلی نے یہ تصویر 27 جنوری 2017 جو انسٹاگرام پر پوسٹ کی تھی۔

شہباز کی شکل امیتابھ بچن سے اس تصویر میں ملتی جلتی نظر آتی ہے۔ ایسے میں کچھ لوگوں کو یہ امیتابھ بچن کا نیا ’لُک‘ لگا تھا۔
کچھ روز پہلے امیتابھ بچن نے بلاگ لکھ کر اپنی خراب طبیعت کا ذکر کیا تھا۔

اس بلاگ کے بعد امیتابھ بچن کی صحت کے حوالے سے قیاس آرائیاں کی جانے لگی تھیں۔ بعد میں جیا بچن نے کہا تھا کہ ’امت جی کی طبیعت ٹھیک ہے۔ پیٹھ میں رد ہے۔ گردن میں درد ہے۔ بہت سارے درد ہیں۔ کاسٹیوم بہت بھاری ہے۔ اس لیے تکلیف ہے۔



بکہ سب ٹھیک ہے۔‘

جیا بچن فلم ’ٹھگز آف ہندوستان‘ دوران امیتابھ بچن کے پہنے ہوئے لباس کی بات کر رہی تھیں۔

اس فلم میں امیتابھ بچن کے علاوہ عامر خان، قطرینہ کیف، فاطمہ ثنا شیخ جیسے ستارے بھی شامل ہیں۔فلم کے ہدایت کار وجے کرشنا آچاریہ ہیں۔


وجے کرشنا آچاریہ ’دھوم‘ اور ’راون‘ جیسی فلموں کا سکرپٹ لکھ چکے ہیں۔ ’ٹھکز آف ہندوستان‘ اس سال نوبمبر میں ریلیز ہونے کا امکان ہے۔


گذشتہ سال جولائی میں عامر خان کا اس فلم میں 'لُک' سامنے آیا تھا۔

تصویروں میں عامر خان کے کان اور ناک چھدے ہوئے تھے۔ جب اس فلم کا اعلان ہوا تھا، تب عامر نے امیتابھ بچن کے ساتھ کام کرنے پر خوشی کا اظہار کیا تھا۔

عامر خان نے لکھا تھا کہ ’آخر کار وہ پل آ ہی گیا، جس کا مجھے انتظار تھا۔ میں اپنے آئیکون کے ساتھ کام کروں گا۔ میں نے ساری زندگی ان کے کام کو سہراہا ہے اور میں بہت پرجوش ہوں۔‘

’ٹھگز آف ہندوستان‘ ایسی پہلی فلم ہے جس میں امیتابھ بچن اور عامر خان ایک ساتھ کام کریں گے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.