the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ممبئی/22جنوری(ایجنسی) اپنی سنجیدہ اداکاری کےلئے مشہور اداکار عرفان خان اور اداکارہ ودیا بالن کو فلم فیئر ایوارڈ میں بہترین اداکار اور اداکارہ کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

63ویں جیو فلم فیئر ایوارڈ میں عرفان خان کو ان کی فلم 'ہندی میڈیم'میں بہترین اداکاری کےلئے بہترین اداکار کے ایوارڈ سے نوازا گیا اور فلم 'تمہاری سلو' میں اپنی بہترین اداکاری سے شائقین کا دل جیتنے والی ودیا بالن کو اس بار بہترین اداکارہ کےلئے منتخب کیاگیا۔ عرفان اور ودیا جہاں پاپولر کیٹیگری میں



بہترین مانے گئے وہیں ناقدین نے راج کمار راو کو فلم 'ٹریپڈ' کے لئے بہترین اداکار جبکہ سیکریٹ سپراسٹار کے لئے زائرا وسیم کو بہترین اداکارہ منتخب کیا۔


ساکیت چودھری کی ہدایت میں بنی فلم ہندی میڈیم کو بہترین فلم کا ایوارڈ ملا۔ بہترین ہدایت کار کا ایوارڈ اشونی ایئر تیواری کو فلم بریلی کی برفی کےلئے ملا ہے۔ کرٹکس کیٹیگری میں بہترین فلم کا ایوارڈ راج کمار راو کی فلم نیوٹن کو ملا ہے۔ بہترین معاون اداکار کا ایوارڈ راج کمار راو کو فلم بریلی کی برفی کےلئے دیا گیا۔ بہترین معاون اداکارہ کا ایوارڈ مہر وج کو ان کی فلم 'سیکریٹ سپراسٹار' کےلئے دیا گیا۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.