the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ممبئی 22 جنوری (یو این آئی) ہندی سنیما کے مشہور ڈائریکٹر امتیاز علی نے سارہ علی خان کی تعریف کی ہے۔

امتیاز علی کی ہدایت میں بنی سارہ علی خان اور کارتک آریان کی فلم ’’لو آج کل‘‘ کا ٹریلر حال ہی میں ریلیز ہوا ہے۔ ایسا خیال ہے کہ یہ فلم امتیاز علی کی 2009 میں بنی فلم ’لو آج کل‘ کا فالو اپ ہے جس میں سیف علی خان اور دیپیکا پاڈوکون مرکزی کردار میں تھے ۔
اب اس فلم میں سیف کی بیٹی سارہ مرکزی کردار میں ہیں۔ فلم میں سارہ علی خان جوئی کا کردار نبھا رہی ہیں۔

امتیاز علی نے کہا کہ سارہ میں اتنی قابلیت ہے کہ وہ ہندستانی ہیروئنوں کی امیج بدل سکتی ہیں ۔ انہوں نے کہا ’’جوئی کا کردار میرے لئے خاص ہے۔ وہ ایک ایسی لڑکی ہے جو جذباتی طور پر بہت نازک ہے لیکن وہ ایک



جدید لڑکی ہے جو اپنے جذبات کا اظہار نہیں کرنا چاہتی۔ وہ اپنے دل و دماغ کے مابین الجھی ہوئی ہے۔ وہ اپنی ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی کے درمیان بھی الجھ جاتی ہے۔

امتیاز علی نے کہا ’’سارہ میں جذبات کی گہری سمجھ ہے۔ ان کے لک، آواز اور بولنے کا انداز ہر طرح سے ان کے عین مطابق ہے جو انہیں ایک عمدہ قدرتی اداکار بناتا ہے۔
سارہ کے پاس وہ سب کچھ ہے جس سے وہ روایتی ہندوستانی ہیروئن کی شبیہ بدل سکتی ہیں۔ مجھے ان کے ساتھ کام کرکے اچھا لگا اور امید ہے کہ آگے بھی ان کے ساتھ کئی بار کام کروں گا۔ وہ لو آج کل کو جوئی کے لئے پرفیکٹ انتخاب ہیں۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ فلم لو آج کل میں کارتک اور سارہ کے علاوہ رندیپ ہڈا بھی مرکزی کردار میں ہیں۔ یہ فلم 14 فروری کو ریلیز ہورہی ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.