the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ممبئی،11جون(ایجنسی)اداکارہ Taapsee Pannu  تاپسی پنو کا کہنا ہے کہ انہیں خان اداکاروں کے ساتھ کام کرکے بےحد خوشی ہوگی۔ تاپسی پنو نے فلم انڈسٹری میں اپنی خاص شناخت بنالی ہے۔
ان کے پاس فلموں کی پیش کش کی بھرمار ہے۔

انہیں اب تک شاہ رخ،سلمان اور عامر میں سے کسی بھی خان کے ساتھ کام کرنے کا موقع نہیں ملا ہے۔ مشہور خان اداکاروں کے ساتھ کام کرنے کے سوال پر تاپسی نے کہا،’’مجھے ان کے ساتھ کام کرنے میں بےحد خوشی ہوگی۔ بچپن میں میں نے تینوں خانوں کی فلمیں



دیکھیں ہیں،لیکن میں کسی ایک کو اپنا پسندیدہ نہیں کہہ سکتی۔

مجھے سلمان خان ان کی شخصیت کی وجہ سے پسند ہیں،شاہ رخ اوررومینس۔ کسی بھی لڑکی کا خواب ہوگا راہل جیسا بوائے فرینڈ پانے کا اور مجھے عامرخان کو دیکھنا پسند ہے کیونکہ وہ بہت دلچسپ اداکار ہیں۔ تاپسی نے کہا،’’میں شروعات میں تینوں میں سے ایک خان کے ساتھ فلم ملنے کا انتظار کیا تھا،لیکن مجھے ایسا کوئی موقع نہیں ملا۔ اس لئے مجھے جو بھی موقع ملتا گیا میں اس پر کام کرتی گئی جس سے انڈسٹری میں میری جگہ بن سکے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.