: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
حیدرآباد،٧ مئی (ذرائع) 72ویں مس ورلڈ مقابلے کے تحت مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والی حسینائیں آج حیدرآباد کے راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچیں، جہاں ان کا تلنگانہ حکومت کے اعلیٰ عہدیداروں کی جانب سے پرتپاک استقبال کیا گیا۔
اب تک 51 مس ورلڈ امیدواران اور 23 آفیشلز
ایئرپورٹ پر پہنچ چکے ہیں۔ ان مہمانوں کے استقبال کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے تھے، جن میں روایتی رقص، پھولوں کے ہار، اور مقامی تہذیب کی جھلک شامل تھی۔
حکام کا کہنا ہے کہ باقی شرکاء کی آمد بھی جلد متوقع ہے، اور تمام سیکیورٹی و انتظامی تیاریاں مکمل ہیں تاکہ اس تاریخی ایونٹ کو کامیاب بنایا جا سکے۔