: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی ، 8 اگست (یو این آئی) بالی ووڈ اداکارہ ہما قریشی کے چچیرے بھائی آصف قریشی کو گزشتہ رات دہلی کے جنگ پورہ علاقے میں پارکنگ کے تنازعہ کے سبب چاقو مار کر قتل کر دیا گیا پولیس نے بتایا کہ یہ جھگڑا گزشتہ رات ساڑھے دس بجے کے قریب نظام الدین
تھانہ علاقہ کی بھوگل مارکیٹ لین کے قریب پیش آیا اطلاعات کے مطابق آصف نے اپنے پڑوسی سے اپنے گھر کے سامنے کھڑی اسکوٹی ہٹانے کو کہا جس کے بعد دونوں فریقوں کے درمیان بحث ہو گئی۔ بعد میں صورتحال نے شدت اختیار کر لی اور ملزم نے آصف پر تیز دھار ہتھیار سے حملہ کر دیا۔