بنگلورو، 30 اکتوبر (یو این آئی) کرناٹک ہائی کورٹ نے مقبول کنڑ اداکار درشن تھوگودیپا کو چھ ہفتوں کے لیے عبوری ضمانت دے دی ہے، جو اس وقت رینوکاسوامی قتل کیس کے سلسلے میں زیر حراست ہیں۔
درشن کو طبی علاج کی بنیاد پر 6 ہفتوں کی ضمانت دی گئی ہے۔ اس معاملے پر سماعت کے بعد جسٹس ایس و شواجیت شیٹی نے عبوری ضمانت کی منظوری دی تھی۔ درشن کو پہلے بنگلور جیل میں رکھا گیا تھا۔
لیکن جیل میں وی آئی پی علاج کے الزامات کے بعد انہیں بلاری جیل منتقل کر دیا گیا تھا۔ درشن ، جو 11 جون کو اپنی گرفتاری کے بعد سے بلاری جیل میں بند ہیں، پر الزام ہے کہ انہوں نے 33 سالہ آٹو ڈرائیور رینو کا سوامی پر حملہ کیا، جو بعد میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ درشن کی باقاعدہ ضمانت کی درخواست ، جسے پہلے ٹرائل کورٹ نے مسترد کر دیا تھا، اب بھی ہائی کورٹ میں حتمی فیصلہ آنا باقی ہے۔