the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ممبئی ، 10 مئی (یو این آئی)ہندی سنیما کے سپر اسٹار امیتابھ بچن نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں ہندوستان کی مدد کریں پورا ملک کورونا وائرس کی دوسری لہر سے پریشان ہے۔
اس مشکل وقت میں بالی و ڈ کی مشہور شخصیات بھی آگےآکر لوگوں کی مدد کر رہی ہیںامیتابھ بچن نےویکس لائیو گلوبل ایونٹ میں حصہ لیا جو کورونا وائرس سے وابستہ ہے امیتابھ نے ٹویٹر ہینڈل پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے امیتابھ بچن نے لکھا ہے ’’ اس میں شریک ہوکر فخر محسوس کررہا ہوں اور ہندوستان کے لئے لڑائی جاری ہے۔

ویڈیو میں امیتابھ بچن نے کہا ’’نمسکار، میں امیتابھ بچن ہوں۔
میرا ملک ہندوستان کورونا وبا کی دوسری لہر سے پریشان



ہے۔
ایک عالمی شہری ہونے کی حیثیت سے میں دنیا کے تمام لوگوں سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ کھڑے ہوں۔
اپنی حکومتوں اور فارما کمپنیوں سے بات کریں اور انہیں مدد کرنے کی اپیل کریں۔
ہر چھوٹی کوشش رنگ لاتی ہے۔
جیسے مہاتما گاندھی جی نے کہا تھا کہ آپ آسانی سے پوری دنیا کو ہلا سکتے ہیں۔
شکریہ‘‘ْ۔

امیتابھ نے ٹیکہ کاری کی اہمیت پر بھی زور دیا ہے۔
امیتابھ نے لکھا - کورونا کو شکست دینے کا واحد راستہ ہے ویکسینیشن۔
اس لئے جوائن کریں اور سپورٹ کریں گلوبل سٹیزن کو جس کی ہندوستان کو ضرورت ہے۔
کامیڈی سنٹرل ، وایاکوم 18 ، وی ایچ ۔
1 اور وزکرافٹ انڈیا لائے ہیں ویکس لائیو کنسرٹ، جس سے دنیا کورونا وائرس سے لڑنے کے لئے متحد ہوسکے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.