ممبئی ، 22 اگست (یو این آئی) مس یونیورس ہر ناز سندھو کا کہنا ہے کہ جب انہیں بتایا گیا کہ فرح خان ان کے گانے کی کوریو گرافی کریں گی تو وہ حیران اور پریشان ہو گئیں۔
مس یونیورس ہر ناز سند ھو فلم باغی 4 سے بالی ووڈ میں ڈیبیو کر رہی ہیں۔
فلم باغی کا دوسرا گانا باہلی سونی ریلیز کر دیا گیا ہے۔
اس گانے کو بادشاہ نے
گایا ہے اور اس کی کوریو گرافی فرح خان نے کی ہے۔
اس گانے میں ہر ناز کا روپ بھی خاصی توجہ حاصل کر رہا ہے۔
ہر ناز نے کہا کہ جب مجھے بتایا گیا کہ فرح خان میرے گانے کی کوریو گرافی کریں گی تو میں حیران ہو گئی تھی۔
وہ ایک ایسا ادارہ ہے جس کے ساتھ انڈسٹری کے مشہور لمحات جڑے ہوئے ہیں لیکن جیسے ہی ریہرسل شروع ہوئی، میر اتناؤ ختم ہو گیا۔