the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ممبئی، 8 دسمبر (ایجنسی) بالی ووڈ میں دیا مرزا کا شمار ایک ایسی اداکارہ کے طور پر کیا جاتا ہے جنہوں نے اپنی دلکش اداؤں سے ناظرین کو دیوانہ بنایا ہے۔

نو دسمبر 1981 کو آندھرا پردیش کے حیدرآباد میں پیدا ہونے والی دیا نے اپنے کیریئر کا آغاز ٹی وی کی اشتہارات فلموں سے کیا۔ سال 2000 میں دیا نے مس انڈیا مقابلہ میں حصہ لیا جس میں وہ دوسرے نمبر پر رہی۔ اس کے بعد دیا کو مس ایشیا پیسیفك مقابلہ کے لئے بھیجا گیا جس میں وہ پہلے مقام کے لئے منتخب ہوئیں۔

دیا مرزا نے بالی ووڈ میں اداکارہ کے طور پر اپنے کریئر کا آغاز سال 2001 کی آئی فلم "رہنا ہے تیرے دل میں" سے کیا۔ اس فلم میں دیا نے سیف علی خان اور آرمادھون کے ساتھ کام کیا تھا۔ اگرچہ یہ فلم باکس آفس پر کامیاب ثابت نہیں ہوئی۔ اسی برس دیا کی دوسری فلم "ديوانہ پن" ریلیز ہوئی لیکن یہ فلم بھی ناظرین کو اپنی جانب راغب نہ کرسکی۔

سال 2002 میں دیا کو سلمان خان کے ساتھ "تم کو نہ بھول پائیں گے" فلم میں کام کرنے کا موقع ملا۔ پنکج پراشر کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم بھی بدقسمتی سے کامیاب نہ ہو سکی۔ سال 2004 میں ریلیز ہوئی فلم "تم سا نہیں دیکھا" دیا کے کیریئر کی پہلی ہٹ فلم ثابت ہوئی۔ انوراگ باسو کی ہدایت کاری میں بنی اس فلم میں دیا اور عمران ہاشمی کی جوڑی کو



ناظرین نے کافی پسند کیا۔







اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.