the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ممبئی، 16 نومبر (یو این آئی) اطالوی بیوٹی جارجیا اینڈریانی کی آنے والی تمل ویب سیریز کیرولن کاماکشی کا ٹریلر ریلیز ہوگیا ہے۔

جارجیا نے حال ہی میں بالی وڈ میں اپنی ڈیبو فلم ’ویلکم بجرنگ پور‘ کا اعلان کیا تھا لیکن اس سے قبل ہی انہوں نے تمل ویب سیریز ’کیرولن کاماکشی‘ سے اپنا ڈیبو کرلیا تھا جس کا ٹریلر ریلیز ہوگیا ہے اور شائقین اسے پسند کررہے ہیں۔

کیرولن کاماکشی ایک ایکشن سیریز ہے جس میں جارجیا انٹرپول کی ایجنٹ کا کردار نبھائیں گی اور اس کردار کا نام کیرولن ہے جو ہندستان میں اپنی چھٹیاں گزارنے آتی ہے اور



تبھی انہیں ایک مشن کا حصہ بننے کے لئے تیار ہونا پڑتا ہے۔

جنوبی ہند کی فلموں کی مشہور اداکار مینا بھی اس سیریز میں ایک سی بی آئی آفیسر کا کردار نبھائیں گی جن کے کردار کا نام کاماکشی ہے۔
کیرولن اور کاماکشی دونوں ایک ساتھ ایک ہی مشن سے منسلک ہوجاتی ہیں جس میں انہیں ایک مافیا کو پکڑنا ہوتا ہے۔

یہ ویب سیریز ایکشن اور کامیڈی سے پر ہے جس میں دس قسطیں ہونگی۔

اس سیریز کی شوٹنگ چینئی اور پڈوچیری میں ہوئی ہے ۔
یہ سیریز جی 5 تمل میں 5 دسمبر کو ریلیز ہوگی جس کے لئے جارجیا اور مینا دونوں ہی کافی پرجوش ہیں۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.