: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
ممبئی ، 12 جون (یو این آئی) مہدی حسن نے اردو غزلوں کو اپنی طلسماتی صدابندی کے ذریعے دنیائے موسیقی میں جو مقام عطا کیا، وہ رہتی دنیا تک یاد کیا جائے گا۔ روح کو تازگی عطا کرنے والی ان کی آواز ہمیشہ زندہ و جاوید رہے گی۔
غزلوں کو نغمگی اور دوام بخشنے میں
مہدی حسن کا کوئی ثانی نہیں۔ وہ ایسے فن کار تھے جن کی مترنم آواز ، اسلوب اور موسیقی کی صداقت ہر خاص و عام پر اثر انداز ہوتی ہے۔ دنیائے غزل کے اس شہرہ آفاق گلوکار نے جتنی بھی غزلیں گائیں، وہ شاہکار بن گئیں۔
آج جب وہ اس دنیا میں نہیں رہے ، دنیائے غزل میں ایک خلا پیدا ہو گیا۔