the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ممبئی 25مارچ (یواین آئی)گزشتہ دور کی مشہور اداکارہ نمی ممبئی میں انتقال کر گئیں وہ پچھلے کئی مہینوں سے علیل تھیں ان کی عمر 88 براس تھی شمال مغربی ممبئی کے سرلا نرسنگ ہوم میں انہوں نے آخری سانس لی۔ نمی نے 16 سال تک فلموں میں کام کیا۔
1949 سے لے کر 1965 تک وہ فلموں میں سرگرم رہی  وہ اپنے وقت کی بہترین اداکارہ سمجھی جاتی تھیں۔ نمی کا اصل نام 'نواب بانو' تھا۔ نمی نے ایس علی رضا سے شادی کی تھی ، جو 2007 میں فوت ہوگئے تھے۔

راج کپور نے نمی کو اپنی فلم میں بریک دیا،نمی کو راج کپور کی پہلی دریافت بھی کہا جاتا ہے۔



اطلاعات کے مطابق ، راج کپور نے نواب بانو کا نام بدل دیا تھا۔ راج کپور نے انہیں اپنی فلم برسات میں بریک دیا۔ اس فلم کے ہٹ ہونے کے بعد ، نمی نے بہت سی فلموں میں کام کیا۔ انہوں نے ان ، اُڑان کھٹولا ، بھائی بھائی ، کندن ، میرے محبوب جیسی فلموں میں کام کرکے مقبولیت حاصل کی۔

ابتدائی دنوں میں ان کی بہت زیادہ مانگ تھی۔ کہا جاتا ہے کہ دلیپ کمار سے راج کپور ، اشوک کمار ، دھرمیندر جیسے بہت سے بڑے اسٹار ان کے ساتھ کام کرنے کے خواہشمند تھے۔ مشہور فلم ڈائریکٹر مہیش بھٹ نے بھی ٹویٹ کرکے نمی کی موت پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.