: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی/31اکتوبر(ایجنسی) ایک وقت میں بالی ووڈ کے سب سے رومانٹک جوڑے کے طور پر مشہور ارباز خان اور ملائکہ اروڑہ نے 20 سال کی شادی کے بعد 2017 میں ایک دوسرے سے طلاق لیا تھا، اب تک دونوں ہی ستارے اپنے اس فیصلے کو لیکر خاموش ہے، لیکن اب ارباز خان نے اس رشتے کے ختم ہونے کی وجہ کا خلاصہ کیا ہے، ارباز کا کہنا ہے کہ وہ 19 سال تک اس رشتے کو بچانے کی کوشش کرتے رہے لیکن کامیاب نہیں ہوسکے.
اس معاملے پر بات کرتے ہوئے ملائکہ اروڑہ کے سابق شوہر ارباز نے بتایا، میں نے اپنے رشتے کو 19 سال تک بچانے کی کوشش کی لیکن نا کامیاب رہا، ارباز نے ایک چینل سے بات چیت میں کہا، لوگ بہت سے سمجھوتے اور ایڈجسٹمنٹ کے ساتھ اپنے رشتے کو نبھانے کی کوشش کرتے ہیں، چاہے وہ کوئی بھی رشتہ ہو یا پھر شادی، ہمیں یہ یقین ہونا چاہے کہ ہم اسے نبھا لیں گے، لیکن ایسا ہر بار ممکن نہیں ہوتا، انسان ہمیشہ زیادہ کی توقع کرتا ہے.