the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ممبئی 21 فرو ری (ایجنسی)راج شری فلمز سے وابستہ معروف فلمساز اور سورج برجاٹیہ کے والد راج کمار برجاٹیہ کا ممبئی میں انتقال ہوگیا ہے ،ان کے بارے میں راجشری فلم کے ٹوئٹر پر خبر نشر کی گئی ،ان کے پسماندگان میں بیٹا سورج اور اہلیہ سدھا شامل ہیں۔انہوں نے ہندی فلم صنعت کو متعددکامیاب اور ہٹ فلمیں دی ہیں۔راج کمار برجاٹیہ کو ان کے والد تارا چند برجاٹیہ سے وراثت میں راج شری فلمز کمپنی ملی اور پھر ان کا بیٹا سورج ان کا وارث بن گیا ہے ،حالیہ دورمیں پریم رتن دھن پائیو(2015)،ہم ساتھ ساتھ ہیں(1999)،ہم آپ کے ہیں کون(1994اور میں نے پیار کیا(1989) شامل ہیں جوکہ ہندی فلمی دنیا کا کامیاب ترین فلمیں کہی جاسکتی ہیں۔

راج کمار برجاٹیہ کی موت سے ہندی فلمی دنیا میں صدمہ کا ماحول ہے۔فلم کے تبصرہ نگار ترن آدرش نے کہا کہ ان کی موت سے گہرا صدمہ پہنچا ہے،فلمی دنیا کے نرم گو انسان تھے اور راجشری اور برجاٹیہ خاندان کو تعزیت پیش کرتے ہیں۔75سالہ راج کمار برجاٹیہ دورہ قلب کے بعدایچ این ریلائنس فاونڈیشن اسپتال میں زیر علاج تھے۔راجشری پروڈکشنز ہاؤس کے چیئرمین کی حیثیت سے انہوں نے ہم آپ کے ہیں کون کے ساتھ ساتھ وواہ ،میں پریم دیوانی ہوں اور پریم رتن دھن پائیو،میں نے پیارکیا،ہم ساتھ ساتھ ہیں ودیگر ہٹ فلمیں دیں۔ان سبھی فلموں میں مشترکہ خاندان کا تصورپیش کیا گیا تھا۔معروف اداکارہ مادھوری ڈکشت نے برجاٹیہ کی مشہور زمانہ فلم ہم آپ کے ہیں کون میں اہم رول اداکیا تھا ،ان کی موت پر ٹوئیٹ کرکے تعزیت پیش کی کی اورانہوں نے شکریہ اداکیاہے کہ ان کی فلمی کرئیر میں برجاٹیہ نے اہم رول اداکیا ہے اور ان کی رہنمائی میں انہوں نے ترقی کی منزلیں طے کی ہیں۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.