: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی ،4 جنوری (یواین آئی) مرکزی حکومت کے تین زرعی شعبے کے قوانین کے خلاف احتجاج کر رہے کسانوں کو پیر کے روز بالی ووڈ کے اداکار دھرمیندر سنگھ دیول نے حمایت کا اظہار کیا کسان تینوں قوانین کے خلاف گزشتہ 39 دنون سے دہلی سے متصل مختلف ریاستوں کی سرحدوں پر احتجاج کر رہے ہیں۔ آج حکومت اور کسانوں کے مابین بات چیت بھی ہونی ہے ۔
راجستھان میں بیکانیر سے
بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رکن پارلیمنٹ رہے دھرمیندر نے آج ٹویٹ کر کے کہا ’’ آج میرے کسان بھائیوں کو انصاف مل جائے ، میں جی جان سے دعا کرتا ہوں ۔ ہر نیک روح کو سکون مل جائے گا …. ‘‘۔ دھرمیندر کی دوسری بیوی ہیما مالینی اترپردیش کی متھرا لوک سبھا سیٹ سے بی جے پی کی رکن پارلیمنٹ ہیں جبکہ ان کے بیٹے سنی دیول پنجاب کی گورداس پورلوک سبھا سیٹ سے بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ ہیں۔