ممبئی، 22 جولائی (یو این آئی) اپنے مخصوص انداز ، تاثرات اور آواز سے تقریباً پانچ دہائی تک ناظرین کو گد گدانے والے محمود نے فلم انڈسٹری میں کنگ آف کامیڈی کا درجہ حاصل کیا لیکن انہیں اس کے لیے کافی جد وجہد کرنی پڑی تھی اور یہاں تک سننا پڑا تھا کہ وہ نہ تو اداکاری کر سکتے ہیں اور نہ ہی کبھی اداکار بن
سکتے ہیں۔
چائلڈ آرٹسٹ سے کامیڈین کے طور پر شروعات کرنے والے محمود کی پیدائش 29 ستمبر 1932 کو ممبئی میں ہوئی تھی۔
ان کے والد ممتاز علی بامبے ٹاکیز اسٹوڈیو میں کام کیا کرتے تھے۔
گھر کی معاشی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے محمود ملاڈ اور ورار کے درمیان چلنے والی لوکل ٹرینوں میں ٹافیاں فروخت کرتے تھے۔