the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ممبئی، 4 مارچ (یو این آئی) بالی وڈ اداکار سونو سود ملک کاسب سے بڑا بلڈبنک بنا رہے ہیں سونو سود ’سونو فار یو‘ نامی ایک بلڈ بنک ایپ شروع کررہے ہیں یہ دعوی کیا جارہا ہے کہ یہ ملک کا سب سے بڑا بلڈ بنک ہوگا اس ایپ کا مقصد مقصد خون عطیہ دہندگان کو ایسے لوگوں سے منسلک کرنا ہے جنھیں خون کی اشد ضرورت ہے۔
اس ایپ کی وجہ سے وہ فوری طور پر خون عطیہ دہندگان کی تلاش کرسکتا ہے اور درخواست بھیج سکتا ہے۔

سونو سود نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں روزانہ 12 ہزار افراد خون نہ ملنے کی وجہ سے مرجاتے ہیں۔
آپ بیس منٹ میں کسی کی جان بچاسکتے ہیں۔
کسی کی جان بچانے کے لئے ڈاکٹر ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔
ویڈیو



میں خون عطیہ کی اپیل کی گئی ہے۔
اس ویڈیو کے ساتھ لکھا ہے ’’ آئیے جان بچاتے ہیں۔
آپ کا اپنا بلڈ بینک جلد آرہا ہے‘‘۔

سونو سودنے کہا ’سونو فار یو‘ ایپ لانے کا خیال میرے اور میرے دوست جانسن کا ہے ، لوگوں کو خون کی ضرورت پڑتی ہے اور اسے فوری طور پر پورا کرنا ہوتا ہے۔
ہم اسے سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہیں اور پھر ہمیں اس کے لئے رسپانس ملتا ہے۔
لہذا ہم نے سوچا کہ کیوں نہ ہم یہ کام ایپ کے ذریعہ کریں۔
کسی خاص بلڈ گروپ کے خون کی تلاش میں بلڈ بینک جانے اور خون حاصل کرنے میں بہت وقت لگ جاتا ہے۔
نایاب بلڈ گروپ کے معاملے میں تو مزید وقت لگ سکتا ہے یہی وجہ ہے کہ ہر سال ملک میں 12000 مریض وقت پر خون نہ ملنے کی وجہ سے مرجاتے ہیں۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.