the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ممبئی 28 جولائی (یو این آئی) بالی ووڈ میں سنجے دت کا نام ان چنندہ اداکاروں میں شمار کیا جاتا ہے، جنہوں نے تقریبا ً تین دہائیوں سے اپنی بااثر اداکاری سے ناظرین کے دل میں آج بھی ایک خاص مقام بنا رکھا ہے ممبئی میں 29 جولائی 1959 کو پیدا ہوئے سنجے دت کو اداکاری وراثت میں ملی ہے۔
ان کے والد سنیل دت اور ماں نرگس مشہور فنکارتھے۔
گھر میں فلمی ماحول ہونے کی وجہ وہ اکثر اپنے والدین کے ساتھ شوٹنگ دیکھنے جایا کرتے تھے جس کی وجہ سے ان کا بھی رجحان بھی فلموں کی طرف ہو گیا اور وہ بھی اداکار بننے کے خواب



دیکھنے لگے۔

سنجے دت نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز بطور چائلڈ آرٹسٹ اپنے والد سنیل دت کے بینر تلے بنی فلم ریشما اور شیراسےکیا تھا اور بطور ہیرو اپنے کیریئر کی شروعات 1981 میں ریلیز ہوئی فلم ’روکی‘ سے کی۔
انہیں فلم انڈسٹری میں آئے تقریباً تیس برس کا عرصہ گزرچکا ہے۔
وہ اپنی ہر فلم میں بہترین اداکاری سے نئی بلندیاں چھوتے جا رہے ہیں ، اپنی ہر نئی فلم کو وہ اپنی پہلی فلم سمجھتے ہیں اسی وجہ سے وہ اپنے کام کے تئیں لاپرواہ نہیں ہوتے اور یہی وجہ ہے کہ کام کے تیئں ان کی لگن آج بھی برقرار ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
فلم و تفریح میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.